18

متنازعہ تکفیری بِل کی واپسی کے بعد ملت جعفریہ کو دشمن کی نئی سازشوں سے ہوشیار رہنا ہوگا: علامہ راجہ ناصر

  • News cod : 50338
  • 13 سپتامبر 2023 - 18:08
متنازعہ تکفیری بِل کی واپسی کے بعد ملت جعفریہ کو دشمن کی نئی سازشوں سے ہوشیار رہنا ہوگا: علامہ راجہ ناصر
قانونی اورآئینی حق کو استعمال کرکے اپنے حقوق کا دفاع کریں گے۔ ہم علمائے کرام ذاکرین سے روابط کو مضبوط کریں گے۔

وفاق ٹائمز، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ربیع الاول میں اسلام آباد میں وحدت کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔ کانفرنس کا انعقاد شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے موقع پر کیا جائے گا

انہوں نے مزید کہا کہ متنازعہ تکفیری بِل کی واپسی کے بعد ملت جعفریہ کو دشمن کی نئی سازشوں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔

قانونی اورآئینی حق کو استعمال کرکے اپنے حقوق کا دفاع کریں گے۔ ہم علمائے کرام ذاکرین سے روابط کو مضبوط کریں گے۔

مایوسی اور نامیدی سے نکل کر باہم متحد ہوکر آگے بڑھیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50338

ٹیگز