وفاق ٹائمز، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام آغا خان آڈیٹوریم یونیورسٹی آف پشاور میں سالانہ یوم حسین علیہ السلام منعقد کیا گیا، جس میں شیعہ سنی علمائے کرام، دانشور، اساتذہ اور طلبہ سمیت عوام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسن نے بھی خصوصی خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام نے ظالم کے سامنے ڈٹ کر ہمیں تاقیامت یہ سبق دیا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو کلمہ حق ہر حال میں بلند کرنا ہے۔ یاد رہے کہ یونیورسٹی آف پشاور کی انتظامیہ نے اس سے قبل یونیورسٹی ہذا میں یوم حسینؑ منعقد نہ کرانے کی ہدایت دی تھی۔
پشاور، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سالانہ یوم حسینؑ
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام آغا خان آڈیٹوریم یونیورسٹی آف پشاور میں سالانہ یوم حسین علیہ السلام منعقد کیا گیا،
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50422