وفاق ٹائمز، تفصیلات کے مطابق ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر ازاد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیر صدارت ہوا، علاوہ ازیں کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور سمیت دیگر علاقوں میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کا اجلاس ہوئے،
اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک تھے۔
بعد ازاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ ملک بھر سے چاند کی شہادت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،لذا یکم ربیع الاوّل 18 ستمبر 2023 کو ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام اباد سمیت ملک کے کسی علاقے میں چاند نظر نہیں آیا جبکہ زونل کمیٹیوں کو بھی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،
اس سے قبل ماہرین کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کا چاند گزشتہ روز جمعۃ المبارک کو صبح 6 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہوا، غروب آفتاب کے وقت چاند کی کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے جبکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے ہوگی۔