5

شہید فخری زادہ کے خون نے ایران کی ایٹمی صنعت پر لگے تالوں کو کھول دیا، ایرانی اسپیکر

  • News cod : 5059
  • 07 دسامبر 2020 - 20:34
شہید فخری زادہ کے خون نے ایران کی ایٹمی صنعت پر لگے تالوں کو کھول دیا، ایرانی اسپیکر
حوزہ ٹائمز|اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے خون نے ایران کی ایٹمی صنعت پر لگے تالوں کو کھول دیا ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے شہید محسن فخری زادہ کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری کے خون نے ایران کی ایٹمی صنعت پر لگے تالوں کو کھول دیا ہے۔ ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ایران کی ایٹمی صنعت کے بارے میں پارلیمنٹ میں بل 4 مہینے سے موجود تھا لیکن شہید محسن فخری زادہ کے خون نے پارلیمانی نمائندوں ایسی حرارت پیدا کی کہ یہ بل پارلیمنٹ میں بہت جلد منظور ہوگيا اور شہید فخری زادہ کی شہادت نے ایران کی ایٹمی صنعت پر لگے ہوئے تالوں کو کھول دیا ۔

محمد باقر قالیباف نے شہید محسن فخری زادہ کے علمی اور عرفانی کارناموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید محسن فخری زادہ نے ایران کی ایٹمی صنعت کی پیشرفت میں بنیادی اور کلیدی کردار ادا کیا جو ایرانی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ شہید فخری زادہ نے ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ایرانی اسپیکر نے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں شہداء اور شہید فخری زادہ کی راہ پر گامزن رکھے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5059