22

کتاب “دریائے سندھ کی اب بیتی” کی افتتاحی تقریب جامعہ الزہرا ء منعقد+تصاویر

  • News cod : 5067
  • 07 دسامبر 2020 - 21:31
کتاب “دریائے سندھ کی اب بیتی” کی افتتاحی تقریب جامعہ الزہرا ء منعقد+تصاویر
حوزہ ٹائمز|نامور معالج اور جی بی کے اولین سفر نامہ نگار ادیب، کالم نگار ڈاکٹر مظفر حسین انجم کی نئی کتاب، دریائے سندھ کی اب بیتی کی افتتاحی تقریب جامعہ الزہرا ء کی لائبریری میں منعقد ہوئی جسمیں علماءکرام ، دانشور، نقاد، شعراءاور صحافیوں نے شرکت کی۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نامور معالج اور جی بی کے اولین سفر نامہ نگار ادیب، کالم نگار ڈاکٹر مظفر حسین انجم کی نئی کتاب، دریائے سندھ کی اب بیتی کی افتتاحی تقریب جامعہ الزہرا ء کی لائبریری میں منعقد ہوئی جسمیں علماءکرام ، دانشور، نقاد، شعراءاور صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب کے سٹیج سکریٹری معروف شاعر احسان دانش نے کی۔ سابق سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان محفل کے صدر تھے۔ جبکہ شیخ رضا بہشتی اور شیخ ذوالفقار علی انصاری مہمان خصوصی تھے ۔
کتاب پر تعارفی کلمات ادار کرتے ہوئے کتاب کے خالق ڈاکٹر مظفر حسین انجم نے کہا کہ پچپن سے ہی کتابوں سے دوستی رہی ہے گھر کا ماحول ادبی اور تعمیری تھا جس نے مہمیز دی اور سکول لائف سے لیکر کالج تک ہمیشہ لڑیریری مقابلوں میں شرکت کرتا رہا اور ہمیشہ تعمیری اور تنقیدی مطالعے کا شقف ساتھ رہا۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ اور ایوب میڈیکل کالج میں بھی ادبی تنظیموں کی بنیاد رکھی اور جی بی کے حوالے سے میگزین کا اجراءبھی کیا انہوں نے کہا کہ چونکہ لکھنا پڑھنا ہمیشہ لہو میں شامل تھا اس لئے جی بی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سفر نامہ نگاری کا آغاز کیا اور اب تک 4 کتابیں منظر عام پرآچکی ہیں.

انہوں نے کہاکہ کالج لائف میں نامور براڈ کاسٹر رضا علی عابدی کا ریڈیو پروگرام شیر دریا سنتا رہا اور پھر میرے عزیز قاسم بٹ نے آج ٹی وی کےلئے دریائے سندھ پر رپورٹ بنانے کےلئے مواد کی درخواست کی تو پھر سوچا کہ کیوں نہ دریائے سندھ کی اپنی زبانی میں دریا کنارے آباد تہذیبوں ، کلچر، روایات ، جنگوں ، گیت اور رومانس کی کچھ داستانیں لکھ ڈالوں پھر تقریباً ایک سال مختلف جگہوں سے تحقیقی مواد جمع کیا، اور ایک سال کی محنت کے بعد دریائے سندھ کی آب بیتی کتاب لکھنے میں کامیاب ہوا ہوں تاہم اب بھی اس عظیم دریا کی عظیم داستان میں تشنگی باقی ہے امید ہے کہ سکالرز اور دانشور حضرات رہنمائی کرینگے۔ اور خامیوں کی تعمیری نشاندی کرینگے۔
اس کے بعد شیخ ذوالفقار علی انصاری اور شیخ رضا بہشتی اور حاجی اکبر تابات اور ڈاکٹر انجم کے دست مبارک سے کتاب کی رونمائی کی گی۔
تقریب سے سابق صوبائی سینئر وزیر حاجی اکبر تابان ، شیخ رضابہشتی، شیخ ذوالفقار علی انصاری، قاسم نسیم، ڈاکٹر رضا، قاسم بٹ، محمد علی انجم، ذیشان مہدی، افتخار ایڈووکیٹ ، اسلم سحر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ کہ ڈاکٹر انجم نے جتنی محنت سے ایک نئے اسلوب کیساتھ دریائے سندھ کی کہانی لکھ دی ہے وہ تمام طبقات اور خصوصاً کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کےلئے ریسرچ کا دروازہ کھول دیا ہے۔ اور یقیناً مستقبل میں مذکورہ کتاب ایک ریسرچ بک کی حیثیت اختیار کر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر انجم نے کتاب لکھ کر قومی فریضہ ادا کیا ہے جسکو ہر سطح پر سراہا جانا چاہیے اور ہمیں ان کی محنت پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ طب کے پیچیدہ اور محنت طلب فرائض کے ساتھ تحقیقی اور ثقافتی مواد پر مشتمل کتاب لکھنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر انجم کی خدمات نا قبل فراموش ہیں اور حکومتی سطح پر انکی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5067