5

شیعہ علماء کونسل کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف یوم احتجاج کا اعلان

  • News cod : 51326
  • 18 اکتبر 2023 - 12:56
شیعہ علماء کونسل کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف یوم احتجاج کا اعلان
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے غزہ کے بڑے ہسپتال میں سینکڑوں نہتے شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کی حمایت کی اور جمعہ کو یوم احتجاج کا اعلان کردیا۔

وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے غزہ کے بڑے ہسپتال میں سینکڑوں نہتے شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کی حمایت کی اور جمعہ کو یوم احتجاج کا اعلان کردیا۔ علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ غزہ میں ڈھائے جانیوالے مظالم کے اندوہناک مناظر دیکھے جا سکتے ہیں نہ کربناک مظالم کو بیان کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی سامراجی قوتوں کے بدنما چہرے، عزائم اور باطنی خباثت کھل کر سامنے آگئی ہے، غزہ میں ظلم کی تاریک رات برپا ہے مگر افسوس اسلامی ممالک، او آئی سی، عرب لیگ اور دیگر تنظیمیں صرف بیانات تک محدود ہیں۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ مظالم کی انتہاء کے باوجود پاکستان کی جماعتیں کسی ایک مناسب اقدام پر متفق نہیں ہو سکیں، وقت آ گیا ہے کہ سامراجی و صیہونی ظلم کیخلاف قراردادوں یا نعروں کی بجائے امہ متفقہ عملی اقدام اٹھائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51326