11

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین بلتستان ڈویژن میں یونٹ سازی

  • News cod : 5142
  • 09 دسامبر 2020 - 11:10
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین بلتستان ڈویژن میں یونٹ سازی
حوزہ ٹائمز | انشاء اللہ جی بی اسمبلی میں خواتین کے حقوق کا بھرپور دفاع کریں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں گے

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین بلتستان کا مشاورتی اجلاس رکن جی بی اسمبلی و رہنما مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ڈاکٹر کنیز فاطمہ علی کی زیر صدارت برادر محمد علی ہاوس علی آباد میں منعقد ہوا جس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے تشکیل دیے گئے بارہ یونٹس کی سیکرٹریز جنرل نے شرکت کی اس موقع پر رکن جی بی اسمبلی ڈاکٹر کنیز فاطمہ علی نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے منشور کی محوریت اور اجتماعی جدو جہد کی اہمیت پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جی بی اسمبلی میں خواتین کے حقوق کا بھرپور دفاع کریں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں گے نشست سے خطاب کرتے ہوۓ صوبائی رہنما برادر محمد علی کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ سید بزرگوار آغا علی رضوی کی قیادت میں ہماری بہنیں علاقے میں تربیتی اور معاشرتی حوالے سے اپنا بہترین کردار ادا کرینگی مرکزی معاون تربیت و آرگنائزر شعبہ تنظیم سازی مولانا محمد جان حیدری نے تنظیمی لائحہ عمل بیان کرتے ہوۓ کہا کہ ماہ اپریل تک بلتستان میں شعبہ خواتین کے سو جبکہ برادران کے ڈیڑھ سے دو سو دستوری یونٹس بنائینگے اور تمام یونٹس کی نظریاتی اور فکری تربیت کے لیے بھرپور ورکنگ کریں گے اس اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے شرکاۓ اجلاس سے آن لائن خطاب کیا۔۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5142