8

غزہ میں ظلم پر اسلامی ممالک، او آئی سی ، عرب لیگ اور انسانی حقوق تنظیموں کی خاموشی مجرمانہ عمل ہے، مقررین

  • News cod : 51495
  • 22 اکتبر 2023 - 18:49
غزہ میں ظلم پر اسلامی ممالک، او آئی سی ، عرب لیگ اور انسانی حقوق تنظیموں کی خاموشی مجرمانہ عمل ہے، مقررین
شیعہ علماءکونسل لاہور کے زیراہتمام یکجہتی فلسطین سیمینار ماڈل ٹاون میںمنعقد کیا گیا۔جس میں تمام مسالک کے اکابرین نے شرکت کی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عالم اسلام کو اسرائیل کے خلاف متحدہونے کی اپیل کی۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماءکونسل لاہور کے زیراہتمام یکجہتی فلسطین سیمینار ماڈل ٹاون میںمنعقد کیا گیا۔جس میں تمام مسالک کے اکابرین نے شرکت کی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عالم اسلام کو اسرائیل کے خلاف متحدہونے کی اپیل کی۔

مقررین نے کہا غزہ میں ڈھائے جانیوالے مظالم انتہائی کرب ناک اور تکلیف دہ ہیں۔سامراجی قوتوں کا چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے ۔غزہ میں ظلم پر اسلامی ممالک، او آئی سی ، عرب لیگ اور انسانی حقوق تنظیموں کی خاموشی مجرمانہ عمل ہے۔

سیمینار سے سیکرٹری شیعہ علماءکونسل پنجاب قاسم علی قاسمی ،علامہ حافظ کاظم رضا نقوی ،چئیرمین پاکستان سنی علماءفورم علامہ اصغر عارف چشتی ،سابق چئیرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان لعل مہدی خان،چئیرمین کل مسالک مشائخ مفتی عاشق حسین ،سیکرٹری جنرل علماءومشائخ رابطہ کونسل پاکستان صاحبزادہ برہان الدین عثمانی ،مسیحی رہنماءپادری سلیم کھوکھر ،چئیرمین امن کمیٹی چوہدری ارشد گجر، سید جعفر علی شاہ ،علامہ یوسف جعفری،علامہ ارشد علی عابدی، محمد ہادی رضا،چوہدری صغیر عباس ورک، عدنان مہدی، قمر عباس اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔رہنماوں نے کہا سامراجی اور صیہونی ظلم کےخلاف قراردادوں اور نعروں کی بجائے متفقہ عملی اقدام کا اعلان وقت کا تقاضا ہے۔

فلسطین کے مظلومین کی حمایت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔اسرائیل مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو ختم کرنا چاہتا ہے ۔آزاد بیت المقدس عالم اسلام کی غیرت ایمانی کا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے حکمران اپنے عوام کے جذبات کی ترجمانی کریں ۔غزہ کے مظلومین کیلیے آواز بلند کرنا امت مسلمہ پر فرض ہے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51495