12

مختصر حالات زندگی علامہ سید نجم الحسن کراروی

  • News cod : 51614
  • 27 اکتبر 2023 - 22:09
مختصر حالات زندگی علامہ سید نجم الحسن کراروی
1942 میں کراروی صاحب پشاور تشریف لاۓ اور کوچہ رسالدار کی مسجد میں پیشنمازی سنبھالی اور اپنے کو اہلیان پشاور کے لۓ وقف کر دیا

مختصر حالات زندگی علامہ سید نجم الحسن کراروی

تحریر۔۔ندیم عباس شہانی

علامہ سید نجم الحسن کراروی 7نومبر 1918 کو کراری ضلع الہ آباد یو پی میں سید فیض محمد کے گھر پیدا ہوۓ

ابتدائ تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1925 میں آپکو مدرسہ ناظمیہ لکھنوء میں داخل کرا دیا گیا اور پھر مدرسہ سلطان المدارس لکھنوء تشریف لے گۓ 1933 میں آپ نے الہ آباد یونیورسٹی سے عالم اور لکھنوء یونیورسٹی سے ۔۔فاضل ادب۔۔کا امتحان پاس کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی 1934 میں الہ آباد سے فاضل فقہ لکھنوء سے ۔۔فاضل طب۔۔اور شیعہ عریبک کالج سے ۔۔عماد الادب۔۔کا امتحان پاس کیا 1938 میں صدرالافاضل۔۔کی سند حاصل کی

1939 میں پنڈت نیک رام آف کسولی ضلع انبالہ نے مدرستہ الواعظین میں آ کر اسلام قبول کیا تو جنکا اسلامی نام غلام الحسنین رکھا گیا مدرسہ کے پرسپل نے علامہ سید عدیل اختر نے پنڈت کو مولانا کراروی کے سپرد کیا آپ نے اسے چھ ماہ تک تعلیم۔دی بعد میں غلام الحسنین حیسیناں ایرانیاں کراچی میں محرم بھی پڑھتے رہے جو علامہ رشید ترابی کے خطاب کے بعد مجلس ہوتی تھی

1942 میں کراروی صاحب پشاور تشریف لاۓ اور کوچہ رسالدار کی مسجد میں پیشنمازی سنبھالی اور اپنے کو اہلیان پشاور کے لۓ وقف کر دیا

جب قادیانیوں کے خلیفہ ثانی مرزا بشیر الدین محمود نے پشاور کی ایک تقریر میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایک لاکھ مربعہ گز زمین دی جاۓ تو آپ نے اسکی مخالفت کی اور بہت سے لوگ مرتد ہونے سے بچ گۓ

1974 میں آپ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن منتخب ہوۓ آپ ایک عالم فاضل شخصیت تھے

پاکستان بنتے وقت آپ نے صوبہ سرحد موجودہ کے پی کے ۔۔کے ریفرنڈم میں مسلم لیگ کا بھر پور ساتھ دیا

آپکی تصانیف۔۔۔

تاریخ اسلام۔۔چودہ ستارے۔۔زکرالعباس۔۔مختار آل محمد

۔روح القرآن۔۔الغفاری بہت مشہور ہیں

مولانا کراروی یکم جولائ 1982 کو انتقال فرما گۓ اور آپکے جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی آپ پشاور میں سپرد لحد ہوۓ اللہ تعالی درجات بلند فرماۓ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51614

ٹیگز