17

مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفیؒ کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، علامہ سید محمد حسن نقوی

  • News cod : 52875
  • 09 ژانویه 2024 - 14:44
مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفیؒ کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، علامہ سید محمد حسن نقوی
مدرسہ الامام المنتظر کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے علامہ شیخ محسن نجفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ الامام المنتظر کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے علامہ شیخ محسن نجفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علامہ شیخ محسن نجفی کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ علامہ شیخ محسن نجفی نے تعلیم و تربیت اور اتحاد امہ کیلئے تمام زندگی وقف رکھی۔

انہوں نے کہا کہ محسن ملت جعفریہ، جامعہ کوثر و جامعہ اہل بیت ع و دیگر بہت سے مدارس نیز سینکڑوں فلاحی اداروں کے بانی اور سرپرست ،عظیم عالم ربانی مفسر قرآن حضرت حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کے انتقال پرملال پر مدارس علمیہ کے تمام اہل علم و فکر، مراجع کرام ، رہبر معظم ، بالخصوص حضرت بقیۃ اللہ عج کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52875