حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی

09ژانویه
مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفیؒ کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، علامہ سید محمد حسن نقوی

مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفیؒ کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، علامہ سید محمد حسن نقوی

مدرسہ الامام المنتظر کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے علامہ شیخ محسن نجفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

06جولای
مسجد ہمارا ابتدائی مرکز اور نوجوانوں کی پہلی اجتماعی تربیت گاہ ہے، علامہ سید محمد حسن نقوی

مسجد ہمارا ابتدائی مرکز اور نوجوانوں کی پہلی اجتماعی تربیت گاہ ہے، علامہ سید محمد حسن نقوی

حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے پاکستان کے دینی مدارس میں طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مشکلات اور ان کا راہ حل کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اعلی تعلیم کے حصول کے اسباب کیلئے سب سے پہلی چیز ایسی فضا میسر ہو جس میں طالب علم اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں ہر فن کے ماہر اساتذہ موجود ہو ، فقہ و اصول ، تفسیر، کلام، فلسفہ، منطق، اور جدید علوم اس علمی فضا میں تمام علوم سے متعلق کتب کی دسترسی حاصل ہوں، لائبریری اور پر سکون علمی ماحول ہو جس میں طالب علم ترقی کرسکے۔

06ژوئن
امام جعفر صادق ؑ کی شخصیت اور علمی کارنامہ(پہلی قسط)

امام جعفر صادق ؑ کی شخصیت اور علمی کارنامہ(پہلی قسط)

آئمہ اہل بیتؑ بالاخص امام محمد باقر اور امام جعفر صادق علیہما السلام نے جس علمی درسگاه کی بنیاد رکھی اس کی ممتاز خصوصیت منبع وحی کے ساتھ متصل ہوناتھا در حقیقت اسی علمی مرکز نے رسالتمآب ﷺ کا پیغام رسالت پہنچانے میں اور حقیقی اسلام کی حفاظت میں بنیادی کردار ادا کیا۔

21آوریل
بیان معصومؑ اور سیرت و کردار معصومؑ قرآن مجید کی تفسیر ہے،مدیر حوزہ علمیہ امام المنتظر قم

بیان معصومؑ اور سیرت و کردار معصومؑ قرآن مجید کی تفسیر ہے،مدیر حوزہ علمیہ امام المنتظر قم

مدیر حوزہ علمیہ امام المنتظر قم حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں درس اخلاق دیتے ہوئے کہاکہ قرآن مجید اور فرمان معصوم یہ دوچیزیں ہمارا سرمایہ ہیں۔ بیان معصوم اور سیرت و کردار معصوم قرآن مجید کی تفسیر ہے، خواہ وہ نہج البلاغہ ہو، صحیفہ سجادیہ کی دعائیں ہوں،یا روایات اور زیارات کے مجموعے ہوں ۔اسی طرح احادیث کی کتب بھی تفسیر قرآن ہیں۔ انداز اور لہجے بدلتے رہتے ہیں کبھی زیارت کی شکل میں، کبھی دعاوں کی شکل میں، کبھی مکتوبات کی شکل میں اور کبھی خطبات کی شکل میں قرآن کی تفسیر سامنے آتی ہے۔

16ژانویه
خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام کے لیے خاتون جنت (س) کے طرز زندگی کو شعار بنانا ہو گا، علامہ سید محمد حسن نقوی

خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام کے لیے خاتون جنت (س) کے طرز زندگی کو شعار بنانا ہو گا، علامہ سید محمد حسن نقوی

مدیر حوزہ علمیہ امام المنتظر قم حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے ایام شہادت حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہاکی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام کے لیے خاتون جنت سلام اللہ علیہا کے طرز زندگی کو شعار بنانا ہو گا۔اہلبیت علیہم السلام کی حقیقی معرفت اور طرز زندگی پر عمل امت مسلمہ کو تفرقہ بازی سے نجات دلا سکتا ہے۔