14

علامہ شیخ محسن نجفیؒ صلح جو، وسیع المطالعہ، شفیق اور سماجی خدمت گار تھے، علامہ علی اصغر سیفی

  • News cod : 52878
  • 09 ژانویه 2024 - 15:11
علامہ شیخ محسن نجفیؒ صلح جو، وسیع المطالعہ، شفیق اور سماجی خدمت گار تھے، علامہ علی اصغر سیفی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے علامہ شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے علامہ شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی آیت اللہ ابو القاسم الخوئی اور شہید صدر جیسی شخصیات کے شاگردوں میں سے تھے۔ ملت پاکستان کیلیے آپ کے بے پناہ خدمات ہیں۔

انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مکتبِ امامیہ کے بزرگ عالم دین حجتہ الاسلام شیخ محسن علی نجفی مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پُر نہیں ہو سکے گا۔ مرحوم ایک صلح جو وسیع المطالعہ شفیق بزرگ اور سماجی خدمت گار تھے۔

انہوں نے کہا کہ استاد العلماء کے سانحہ ارتحال پر ملت تشیع پاکستان بالخصوص انکے طلاب اور اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52878