13

علامہ شیخ محسن نجفیؒ اتحاد امت کے عظیم داعی اور عظیم علمی شخصیت تھے، سید مہدی حسن نقوی

  • News cod : 52906
  • 10 ژانویه 2024 - 18:21
علامہ شیخ محسن نجفیؒ اتحاد امت کے عظیم داعی اور عظیم علمی شخصیت تھے، سید مہدی حسن نقوی
بورڈ آف ٹرسٹیز آف مدینہ العلم ٹرسٹ کے رکن کا کہنا تھا کہ علامہ شیخ محسن علی نقوی اتحاد امت کے عظیم داعی اور شاندار علمی شخصیت تھے۔ تفسیر کوثر آپ کی بہترین علمی کاوش اور جامعۃ الکوثر آپ کا وہ مایہ ناز دینی ادارہ ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، بورڈ آف ٹرسٹیز آف مدینہ العلم ٹرسٹ کے رکن سید مہدی حسن نقوی نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ علامہ شیخ محسن علی نجفی اتحاد امت کے عظیم داعی اور شاندار علمی شخصیت تھے۔ تفسیر کوثر آپ کی بہترین علمی کاوش اور جامعۃ الکوثر آپ کا وہ مایہ ناز دینی ادارہ ہے۔

علامہ قاضی نیاز حسین نقویؒ کے فرزند ارجمند نے علامہ شیخ محسن نجفی کی جہان فانی سے رخصت کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ہماری ملت ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گئی۔ شیخ محسن نجفی نے نہ صرف دینی میدان میں، بلکہ تعلیمی و فلاحی میدان میں بھی ہزاروں خاندانوں کی مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ اس قومی سانحہ پر مراجع عظام، حوزہ ہائے علمیہ، ان کے فرزندان شیخ محمد اسحاق نجفی، شیخ انور علی نجفی، روح اللہ نجفی و دیگر بازمندگان سمیت تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52906