14

تعلیم کے ذریعے ہی معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے، علامہ اشفاق وحیدی

  • News cod : 5309
  • 11 دسامبر 2020 - 13:54
تعلیم کے ذریعے ہی معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ ٹائمز|علامہ اشفاق وحیدی نے جمعہ کے خطبے میں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی امریکہ کی طرف سے عائد پابندی پرقرارداد مذمت پیش کی اور کہا امریکہ ایرانی عوام کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتا ہے لیکن ایسا ہر گز نہیں ہوگا.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں گفتگو کرتے کہا کہ تعلیم کے ذریعے معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے اگر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے تو تعلیم کو عام کرنا ہوگا۔ امریکہ اور اس کے ناجائز غلام جن کا وڈیروں جیسا کردار ہے وہ تعلیم علم کا قتل عام کر کے حکومت کرنا چاہتا ہے اور المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی پر عائد پابندی قابل مزمت فعل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ان حرکات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ علوم اہل بیت ع علوم علی و علوم قرآن سے گھبراتا ہے

علامہ اشفاق وحیدی نے جمعہ کے خطبے میں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی امریکہ کی طرف سے عائد پابندی پرقرارداد مذمت پیش کی اور کہا امریکہ ایرانی عوام کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتا ہے لیکن ایسا ہر گز نہیں ہوگا اب ایرانی ہر نوجوان اسلامی یونیورسٹی بن چکا ہے ایسے دشمن عناصر کا مقابلہ علوم محمد و آل محمد ص ہی سے ممکن ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ قوموں کا عروج تعلیم میں پوشیدہ ہے وہی عوام خوشحال ہوتی ہے جس میں تعلیمی نظام بہتر ہو
انہوں نے تقوی الہی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد پر مظبوطی سے عمل کرنا چاہے تاکہ ہم اللہ کے حقیقی بندے بن سکیں
اسلام اور علوم قرآن انسان سازی کرتا ہے جو قومیں اسلامی اور قرآنی نظام سے دور ہیں وہ معاشرے کا سالم انسان درست نہیں کر سکتیں جس وجہ سے اسی معاشرے سے دھشت گرد اور مذھب فروش لوگ پیدا ہوتے ہیں اور معاشرہ برائیوں کا مرکز بن جاتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5309