4

پاراچنار میں شیعہ نسل کشی کے خلاف آئی ایس او کراچی کے احتجاجی مظاہرے

  • News cod : 53364
  • 13 ژانویه 2024 - 14:57
پاراچنار میں شیعہ نسل کشی کے خلاف آئی ایس او کراچی کے احتجاجی مظاہرے
مامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے پاراچنار میں مسافروں کو نشانہ بنانے والی بزدلانہ کاروائیوں، فرقہ وارانہ تشدد اور حکومتی نااہلی کی مذمت کے لئے شہر بھر میں 20 سے زائد جامع مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے۔

وفاق ٹائمز، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے پاراچنار میں مسافروں کو نشانہ بنانے والی بزدلانہ کاروائیوں، فرقہ وارانہ تشدد اور حکومتی نااہلی کی مذمت کے لئے شہر بھر میں 20 سے زائد جامع مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے۔ احتجاجات سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں آئے روز کوئی انسانیت سوز واقعہ رونماء ہوتا ہے جس میں دشمن ہمیشہ تعاقب کرکے شیعہ شناخت پر نہتے جوانوں، بزرگوں اور خواتین تک کو نشانہ بناتا ہے مگر افسوس قانون نافذ کرنے والے ادارے ان واقعات میں ملوث دہشتگرد عناصر کے آگے بے بس تماشائی دکھائی دیتے ہیں۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ امامیہ طلباء کا خطے میں بڑھتی ہوئی اسپانسرڈ دہشتگردی کیخلاف موقف برقرار ہے اور شہر بھر میں منعقدہ ان احتجاجات کا مقصد سیکیورٹی کے بہتر اقدامات کی فوری ضرورت اور پر امن شہریوں پر بارہا حملوں سے حفاظت کیلئے شعور اجاگر کرنا ہے۔

آئی ایس او رہنماؤں نے مزید کہا کہ پاراچنار میں حملوں کا سلسلہ فرقہ وارانہ نفرت کے ایک پریشان کن رجحان کی نشاندہی کر رہا ہے، ان فرقہ وارانہ دہشتگردی کے واقعات کے ذریعہ دشمن ہماری نگاہیں مسئلہ فلسطین سے ہٹانا چاہتا ہے، ہم مسئلہ فلسطین پر اپنے بنیادی نظریہ پر قائم ہیں اور مملکت کے موجودہ حکمرانوں کی دو ریاستی نظریہ کی پیشی کو رد کرتے ہیں۔ مقررین نے مزید کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اس طرح کی پرتشدد کاروائیوں کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور تمام شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے فوری اور موثر اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53364