6

پاک ایران تجارت میں وسعت دینے کیلئے ویبنار کا انعقاد

  • News cod : 5405
  • 12 دسامبر 2020 - 10:23
پاک ایران تجارت میں وسعت دینے کیلئے ویبنار کا انعقاد
حوزہ ٹائمز|شرکاء نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین کے حجم کی شرح کو گنجائش کے مطابق ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس شرح کو پانچ ارب ڈالر کے برابر پہنچائے جانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری، تہران میں پاکستان کے کمرشل اتاشی اور پاکستان و ایران کے معروف تجارتی و اقتصادی ماہرین نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی توسیع کے بارے میں ویبنار میں اظہار خیال کیا۔ ایران اور پاکستان کے نجی شعبوں میں چینل کے قیام کے لیے تشکیل پانے والے وبینار میں شرکاء نے امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ سے مصنوعات کی شفافیت، ٹیکس سے مستثنیٰ اشیا کی منتقلی کی راہ میں پائی جانے والی رکاوٹوں کو دور کرنے اور سرحدی تجارت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

شرکاء نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین کے حجم کی شرح کو گنجائش کے مطابق ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس شرح کو پانچ ارب ڈالر کے برابر پہنچائے جانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ ویبنار میں ایران کے قونصلر جنرل نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کی توسیع کی کافی گنجائش پائی جاتی ہے اور ایران پیٹروکیمیکل سمیت مختلف شعبوں میں اپنی پیداوار منتقل کرسکتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5405