13

غزہ کیلئے مسلم ممالک کیوں عالمی عدالتِ انصاف نہیں جا رہے؟ سینیٹر مشتاق احمد

  • News cod : 54185
  • 28 فوریه 2024 - 23:24
غزہ کیلئے مسلم ممالک کیوں عالمی عدالتِ انصاف نہیں جا رہے؟ سینیٹر مشتاق احمد
انہوں نے کہا کہ امریکا بھی فلسطینیوں کے قتلِ عام میں برابر کا حصہ دار ہے۔

وفاق ٹائمز ، جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سوال اٹھایا ہے کہ غزہ کے لیے غیر مسلم ممالک تو عالمی عدالتِ انصاف میں جا رہے ہیں، مسلم ممالک کیوں نہیں جا رہے۔؟

سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں انسانیت مر رہی ہے، بچے بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں۔ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ہمارے مسلمان بہن بھائی انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا بھی فلسطینیوں کے قتلِ عام میں برابر کا حصہ دار ہے۔ جماعتِ اسلامی کے سینیٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں اپنے خدا کے سامنے بھی پیش ہونا ہے۔ سینیٹ کا اجلاس جمعے کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54185

ٹیگز