7

مراجع کرام کے وکلاء کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات

  • News cod : 54259
  • 02 مارس 2024 - 15:06
مراجع کرام کے وکلاء کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات
ان علمائے کرام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کا مکتب تمام مومنین کے لیے بالعموم اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے لیے بالخصوص بہت اہمیت کا حامل ہے۔

وفاق ٹائمز، سچ ٹی وی کے سرپرست اعلیٰ، الفجر یونیورسٹی کے مؤسس اور مدرسہ امام خمینی کے پرنسپل حجت الاسلام علامہ سید افتخار حسین نجفی اور حجت الاسلام علامہ شیخ محسن مہدوی (سرپرست اعلیٰ مدرسہ دانشگاہ جعفریہ مہدی آباد سندھ) نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف اور ان علمائے کرام کے درمیان، عالم اسلام میں حوزہ علمیہ اور بالخصوص حوزہ علمیہ نجف اشرف کی اہمیت اور عظمت کے متعلق بات ہوئی۔

ان علمائے کرام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا مکتب تمام مومنین کے لیے بالعموم اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے لیے بالخصوص بہت اہمیت کا حامل ہے۔

مزید برآں ان علمائے کرام نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کی خدمت میں پاکستان میں شیعان اہلبیت علیھم السلام اور مدارس دینیہ کے حالات کے متعلق بتایا۔

آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی نے شیعان اہلبیت علیھم السلام اور مدارس دینیہ کے متعلق ان علماء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے،انکی مزید توفیقات خیر کے اضافے کے لیے اور تمام مومنین کے لیے بالعموم اور پاکستان کے مومنین کے لیے بالخصوص دعا فرمائی۔

آخر پر ان علمائے کرام نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54259

ٹیگز