3

معروف عالم دین علامہ محمد رمضان توقیر وفد سمیت ڈپٹی کمشنر منصور ارشد سے ان کے دفتر میں ملاقات

  • News cod : 54585
  • 19 مارس 2024 - 23:13
معروف عالم دین علامہ محمد رمضان توقیر وفد سمیت ڈپٹی کمشنر منصور ارشد سے ان کے دفتر میں ملاقات
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی زیادہ سے زیادہ مالی امداد کی جائے تاکہ انہیں مطلوبہ اشیائے ضروریہ اور ادویات تسلسل کے ساتھ پہنچتی رہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، ڈیرہ اسماعیل خان سول سوسائٹی کے نمائندگان معروف عالم دین و شیعہ علما کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، سابق صوبائی وزیر و جمعیت علمائے اسلام کے راہنما عبدالحلیم قصوریہ، جمعیت علمائے پاکستان کے راہنما پیر شیر محمد، ایپکا کے ڈویژنل صدر فدا حسین بلوچ، سینئر نائب صدر محمد زبیر بلوچ،شیعہ علما کونسل شہر کے صدر انصار علی زیدی،سینئر صحافی محمد ریحان اور کالم نگار ابوالمعظم ترابی پر مشتمل وفد نے ڈپٹی کمشنر منصور ارشد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کر کے تحریری طور پر ایک عرض داشت پیش کی۔

جس میں گزارش کی گئی ہے کہ ڈیرہ شہر کے شوبراہ ہوٹل چوک کو سرکاری سطح پر شہدائے فلسطین چوک قرار دیا جائے کیوں کہ حریت پسند فلسطینی معصوم بچے، عورتیں،نوجوان،جوان اور بوڑھے مرد بیت المقدس کی آزادی کی خاطر اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔اس موقع پر ڈی سی منصور ارشد نے کہا کہ منظوری کے لیے درخواست ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی زیادہ سے زیادہ مالی امداد کی جائے تاکہ انہیں مطلوبہ اشیائے ضروریہ اور ادویات تسلسل کے ساتھ پہنچتی رہیں۔

اس موقع پر ایم این اے داور خان کنڈی بھی موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54585

ٹیگز