1

قرآن کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے،قرآن انسان سازی کی کتاب ہے، مولانا ضیا ءالحسن نقوی

  • News cod : 54818
  • 03 آوریل 2024 - 16:13
قرآن کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے،قرآن انسان سازی کی کتاب ہے، مولانا ضیا ءالحسن نقوی
جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میںاعمال شب قدرمولانا ضیا ءالحسن نقوی نے کروائے، 23 سے29 رمضان المبارک جشن نزول قرآن کی تقریبات منعقد ہوں گی

وفاق ٹائمز، جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں شب قدر کے اعمال کا انعقاد کیا گیا۔ مولانا ضیا ءالحسن نقوی نے شب قدر کے اعمال کروائے۔لوگوں نے نوافل ، قضا نماز یں ادا کیں اورقرآنی عمل بجا لائے۔مولانا ضیا الحسن نقوی نے قرآن مجید سر پر رکھ کر عمل کرنے کے دوران تذکرہ معصوم کرتے ہوئے ان کے فضا ئل و مصائب بھی بیان کئے۔

ان کا کہناتھا کہ قرآن مجید دنیا کے لیے ہدایت ہے ۔ لیلة القدر آخری عشرے کی طاق راتوں میں موجود ہے۔ مکتب اہل بیت کے نزدیک 23 رمضان المبارک کو جشن نزول قرآن کی رات بنتی ہے۔جبکہ دیگر مکاتب فکر کی مختلف روایات پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ قرآن کو ہمیں اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے ۔قرآن انسان سازی معاشرہ سازی کی کتاب ہے۔23 رمضان المبارک سے29 رمضان المبارک جشن نزول قران کے سلسلے میں تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54818

ٹیگز