1

ایران سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم قدس 2024ء کے حوالہ سے عظیم الشان ریلیوں کا انعقاد

  • News cod : 54860
  • 05 آوریل 2024 - 12:51
ایران سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم قدس 2024ء کے حوالہ سے عظیم الشان ریلیوں کا انعقاد
عالمی یوم قدس پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف صوبوں، شہروں، اضلاع اور علاقوں سمیت دارالحکومت تہران میں ریلیوں کا آغاز صبح 10 بجے ہوا۔

وفاق ٹائمز، اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف صوبوں، شہروں، اضلاع اور علاقوں سمیت دارالحکومت تہران میں مختلف ریلیوں کا آغاز صبح 10 بجے ہوا جس کے ساتھ ہی اسرائیل مردہ باد، امریکہ مردہ باد اور ھیھات منا الذلہ کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

ایران کی سڑکیں فلسطین کے مظلوم اور مقتدر عوام کی حمایت میں دلفریب مناظر پیش کر رہی ہیں، ہر طرف فلسطین، حماس ،ایران، مسجد الاقصی، امام خمینی (رح) ، رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر دکھائی دے رہی ہیں۔

اسلامی انقلاب کے عظیم بانی حضرت امام خمینی (رح) کو ماہ رمضان کے آخری جمعے کو عالمی یوم القدس قرار دینے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حضرت امام خمینی (رح) کے مقاصد اور مظلوم فلسطینی قوم سے وفاداری کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دارالحکومت تہران کی ریلی تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ سے قبل اختتام پذیر ہوگی۔

واضح رہے کہ حضرت امام خمینی (رح) نے 7 اگست 1979 میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اپنے ایک تاریخی بیان میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54860

ٹیگز