1

8شوال 1926 تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن، علامہ ڈومکی

  • News cod : 55183
  • 16 آوریل 2024 - 18:51
8شوال 1926 تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن، علامہ ڈومکی
انہوں نے کہا کہ آل سعود نے شعائر اللہ کی توہین کرتے ہوئے سرزمین وحی پر فحاشی و عریانی کو فروغ دیا۔ حجاب اور شعائر دین کو پامال کیا۔ جبکہ امریکہ اور اسرائیل کی غلامی اختیار کرتے ہوئے یمنی مسلمانوں پر بمباری کی۔ اور فلسطین و قبلہ اول مسجد اقصیٰ سے خیانت کی۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر کہا ہے کہ 8 شوال 1344 ھجری کو سعودی عرب کے بادشاہ عبدالعزيز بن سعود نے جنت البقیع میں حضرت بی بی فاطمہ الزھراء بنت رسول خدا علیھما السلام امام حسن مجتبی علیہ السلام ۔ امام زین العابدین علیہ السلام ۔ امام محمد باقر علیہ السلام ۔ امام جعفر صادق علیہ السلام اور اصحاب رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مزارات مقدسہ منھدم کرا دیئے ۔ آل سعود نے آل رسول کے مقدس مزارات کی بے احترامی کی۔ بنی امیہ و بنی عباس نے ال رسول کو شھید کیا اور ال سعود نے آل رسول کی قبروں کی بے احترامی کی اور مزارات کو منھدم کر دیا ۔ تقریبا سو سال گزر چکے مگر آل سعود تعمیرات کی اجازت نہیں دے رھی۔ آل سعود نے اس قبیح فعل سے کروڑوں مسلمانوں کو سوگوار کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل سعود نے شعائر اللہ کی توہین کرتے ہوئے سرزمین وحی پر فحاشی و عریانی کو فروغ دیا۔ حجاب اور شعائر دین کو پامال کیا۔ جبکہ امریکہ اور اسرائیل کی غلامی اختیار کرتے ہوئے یمنی مسلمانوں پر بمباری کی۔ اور فلسطین و قبلہ اول مسجد اقصیٰ سے خیانت کی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے کروڑوں شیعہ سنی مسلمانوں کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ جنت البقیع اور جنت المعلی کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55183