9

ایرانی داخلی معاملات میں دخالت،جرمنی اور فرانس کے سفرا وزارت خارجہ میں طلب

  • News cod : 5630
  • 14 دسامبر 2020 - 12:04
ایرانی داخلی معاملات میں دخالت،جرمنی اور فرانس کے سفرا وزارت خارجہ میں طلب
حوزہ ٹائمز|ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق روح اللہ زم نامی شخص کی سزائے موت پر یورپی یونین، جرمنی اور فرانس کی جانب سے مداخلت پسندانہ بیان جاری کئے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے سفراء کو علیحدہ علیحدہ وزارت خارجہ میں طلب کر کے انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے شدید احتجاج سے آگاہ کر دیا گیا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تہران نے سزایافتہ مجرم روح اللہ زم کی حمایت کئے جانے پر مبنی یورپی یونین اور فرانس کے بیان کو ایران میں کھلی مداخلت قرار دیتے ہوئے جرمنی اور فرانس سے شدید احتجاج کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کے مطابق جرمنی اور فرانس کے سفیروں کو طلب کرکے ان سے کہا گیا ہے کہ سڑکوں پر ہنگامہ آرائی کی پلاننگ، دستی بم بنانے کی ترکیب، ایران کے سیاسی نظام کی تبدیلی کے مقصد سے غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ تعلقات، دیگر حکومتوں کے ساتھ رابطے، مسلح کاروائيوں اور مجرمانہ اقدامات میں معاونت کو کس معیار کے مطابق صحافت کہا جاتا ہے؟

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ جیسا کہ پہلے بھی بتایا جا چکا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت آمیز بیان جاری کئے جانے کے بعد جرمنی کے سفیر کو جو اس وقت یورپی یونین کا موجودہ سربراہ بھی ہے، اسی طرح تہران میں متعین فرانس کے سفیر کو اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں یورپی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے طلب کیا تھا۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق روح اللہ زم نامی شخص کی سزائے موت پر یورپی یونین، جرمنی اور فرانس کی جانب سے مداخلت پسندانہ بیان جاری کئے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے سفراء کو علیحدہ علیحدہ وزارت خارجہ میں طلب کر کے انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے شدید احتجاج سے آگاہ کر دیا گیا۔

 

 

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5630