9

سعودی عرب میں 100 علماء عہدوں سے برطرف کرنے کے احکامات جاری

  • News cod : 5703
  • 16 دسامبر 2020 - 11:16
سعودی عرب میں 100 علماء عہدوں سے برطرف کرنے کے احکامات جاری
حوزہ ٹائمز | رای الیوم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے اسلامی امور کے وزیر عبد اللطیف آل الشیخ نے اسلامی امور اور ارشاد کے ادارے کی درخواست پر ایک سو سے زائد امام جمعہ و الجماعت اور خطیبوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک سو سے زائد امام جمعہ و الجماعت اور خطیبوں کو اخوان المسلمین کے خلاف بات نہ کرنے کی وجہ سے برطرف کردیا گیا۔
رای الیوم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے اسلامی امور کے وزیر عبد اللطیف آل الشیخ نے اسلامی امور اور ارشاد کے ادارے کی درخواست پر ایک سو سے زائد امام جمعہ و الجماعت اور خطیبوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے۔
عبد اللطیف آل الشیخ نے چند روز قبل ایک حکم کے ذریعے اس ملک کے علماء اور خطیبوں سے کہا تھا کہ وہ اخوان المسلمین کے خلاف بیان دیں۔
واضح رہے کہ برطرف ہونے والے علماء اور خطیب گزشتہ دو ہفتوں سے اپنے اپنے گھروں میں نظر بند تھے۔
آل سعود سے وابستہ علماء کے ایک گروہ نے چند عرصہ قبل اخوان المسلمین کو دہشتگرد گروہ قرار دیا تھا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5703