23

مکتب حاج قاسم سلیمانی مکتب ِامام خمینی کا تسلسل ہے، ڈاکٹر راشد عباس نقوی

  • News cod : 5876
  • 18 دسامبر 2020 - 2:11
مکتب حاج قاسم سلیمانی مکتب ِامام خمینی کا تسلسل ہے، ڈاکٹر راشد عباس نقوی
حوزہ ٹائمز|ڈاکٹر راشد عباس نقوی نے مکتبِ شہید سلیمانی کی تشریح کرتے ہوئے اُس کو مکتب ِامام خمینی کا تسلسل قرار دیا، جو کہ درحقیقت الہیٰ و توحیدی مکتب ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ تین شخصیات گزری ہیں، جو اپنی آئیڈیالوجی کے ساتھ ساتھ عملی میدان میں بھی سرحدوں سے ماوراء تھیں، جن میں جمال الدین افغانی اسد آبادی، شہید ڈاکٹر مصطفیٰ چمران اور شہید قاسم سلیمانی شامل ہیں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے العارف اکیڈمی اور ایران کی طرف سے قائم شدہ شہید قاسم سلیمانی کی برسی کروانے والے ادارے کے تعاون سے آن لائن ویبنار بعنوان “مکتب ِشہید قاسم سلیمانی اور اسکی خصوصیات و اثرات” پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان سے معروف مذہبی اسکالر اور اُمت ِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، قم سے معروف مذہبی اسکالر حجت الاسلام ڈاکٹر میثم ہمدانی اور تہران سے معروف تجزیہ کار ڈاکٹر راشد عباس نقوی نے گفتگو کی۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض تہران یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر حسن رضا نقوی نے انجام دیئے اور تمام مقررین کی گفتگو کو براہ راست فارسی میں ترجمہ کرکے ریڈیو مقاومت ایران پر براہ راست نشر کیا۔

ڈاکٹر راشد عباس نقوی نے مکتبِ شہید سلیمانی کی تشریح کرتے ہوئے اُس کو مکتب ِامام خمینی کا تسلسل قرار دیا، جو کہ درحقیقت الہیٰ و توحیدی مکتب ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ تین شخصیات گزری ہیں، جو اپنی آئیڈیالوجی کے ساتھ ساتھ عملی میدان میں بھی سرحدوں سے ماوراء تھیں، جن میں جمال الدین افغانی اسد آبادی، شہید ڈاکٹر مصطفیٰ چمران اور شہید قاسم سلیمانی شامل ہیں۔

ڈاکٹر راشد عباس نقوی نے مکتب سلیمانی کی چھ خصوصیات کے اوپر مفصل گفتگو فرمائی، جن میں تقرب خدا و الہیت، ولایتمداری، مسلسل استقامت، عوامی ہونا، دشمن شناسی اور شہادت سے عشق شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قاسم سلیمانی نے اپنی اولاد کے لئے وسائل نہیں بنائے، وہ قیمتی سگاروں کے دھوئیں کے ساتھ اپنی ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر عوام کے بارے میں باتیں نہیں کرتے تھے، بلکہ شہید قاسم سلیمانی ہمیشہ میدان میں اور عوام کے درمیان موجود رہتے تھے اور جو کوئی بھی چاہتا ہے کہ اِس مکتبِ سلیمانی کو قبول کرے تو وہ لازمی طور پر اِس مکتب کی خصوصیات کو بھی قبول کرے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5876