5

لندن میں فلسطین کی حمایت میں پانچ لاکھ افراد کا عظیم الشان احتجاجی مارچ

  • News cod : 60882
  • 19 می 2025 - 16:15
لندن میں فلسطین کی حمایت میں پانچ لاکھ افراد کا عظیم الشان احتجاجی مارچ
لندن کی سڑکوں پر پانچ لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تاکہ یہ پیغام دے سکیں کہ وہ اپنی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کے نہتے عوام کی نسل کشی میں اپنی شراکت داری کو ختم کرے۔

لندن کی سڑکوں پر پانچ لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تاکہ یہ پیغام دے سکیں کہ وہ اپنی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کے نہتے عوام کی نسل کشی میں اپنی شراکت داری کو ختم کرے۔

یہ احتجاج دو اہم پہلوؤں پر مشتمل تھا: ایک طرف مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی اور انسانی بحران کے جلد از جلد خاتمے کی اپیل، اور دوسری طرف “یوم النکبہ” کی 77ویں سالگرہ کی یاد دہانی۔

کمپین فار فلسطین کے ترجمان نے کہا کہ یہ مارچ 1948 میں پیش آنے والے یوم النکبہ کی 77ویں برسی کے موقع پر منعقد کیا گیا ہے۔ ہم یہاں جمع ہوئے ہیں تاکہ اپنی حکومت سے مطالبہ کریں کہ وہ فوری طور پر ان نسل کش قوتوں سے تعاون بند کرے۔

“نکبہ” اس دن کو کہا جاتا ہے جب 1948 میں جعلی صہیونی ریاست کے قیام کے موقع پر 750,000 سے زائد فلسطینیوں کو زبردستی ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا۔

اسرائیل نے جب سے غزہ پر اپنے حملے تیز کیے ہیں، صرف جمعرات سے اب تک 300 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر سے اب تک 53,000 سے زیادہ افراد اسرائیلی حملوں میں جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60882

ٹیگز