24

حضرت فاطمہ (س) کی سیرت کو اپنانا اس دور میں ان کے ماننے والوں کے لئے سب سے زیادہ ضروری اور اہمیت کا باعث ہے، سیدہ زہرا نقوی

  • News cod : 6506
  • 28 دسامبر 2020 - 23:54
حضرت فاطمہ (س) کی سیرت کو اپنانا اس دور میں ان کے ماننے والوں کے لئے سب سے زیادہ ضروری اور اہمیت کا باعث ہے، سیدہ زہرا نقوی
یم پی اے سیدہ زھرا نقوی نے آغاز ایام فاطمیہ کے موقع پر تمام سوگواران اہلبیت کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوے کہا کہ یہ ایام جناب سیدہ فاطمة الزہرا سلام اللہ علیھا جگر گوشہ حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شہادت کے ہیں جو کہ محبان آل عبا کے لیے لسی صورت ماہ محرم سے کم نہیں ہیں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و ایم پی اے سیدہ زھرا نقوی نے آغاز ایام فاطمیہ کے موقع پر تمام سوگواران اہلبیت کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوے کہا کہ یہ ایام جناب سیدہ فاطمة الزہرا سلام اللہ علیھا جگر گوشہ حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شہادت کے ہیں جو کہ محبان آل عبا کے لیے لسی صورت ماہ محرم سے کم نہیں ہیں ان ایام میں پوری دنیا میں مجالس ہائے عزا کا انعقاد کیا جاتا ھے جن کے توسط سے بی بی دو عالم کے فضائل و مناقب اور پاکیزہ سیرت و کردار پر روشنی ڈالی جاتی ہے انہوں نے کہا دختر رسول خداؐ نہ صرف خواتین عالم بلکہ تمام انسانیت کے لیے اسوہ کامل ہیں انھوں نے کہا معاشرے میں عورت کو جس قدر و منزلت اور شرف سے آراستہ کیا گیا وہ جناب سیدہ کونین سلام اللہ علیھا کے وجود کی برکت ہے آپ سلام اللہ علیھا کہ بابا رحمة اللعالمین ، شوہر جنت و جہنم کے تقسیم کرنے والے ، بیٹے جوانان جنت کے سردار اور خود تمام عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں آپ سلام اللہ علیھا کہ عظمت و رفعت اور خدا کے نزدیک آپ کے بلند ترین مقام کا اندازہ لگانا بشر کے لیے ممکن نہیں ان کا کہنا تھا کہ جناب فاطمہ زہرا (س) نے اپنے بابا کی جدائ کے بعد بے شمار رنج و الم برداشت کیے لیکن امامت و ولایت پر آنچ نہ آنے دی
آپؑ نے اجتماعی و انفرادی  دونوں  لحاظ سے ولایت کا دفاع فرما کر عملی نمونہ پیش کیا ہے ،ساتھ یہ درس بھی دیا ہےکہ اسلام اور ولایت کے تحفظ کے لیے مرد اور خاتون میں کوئی فرق نہیں بلکہ اگر مردوں کےلیے اسلام کی حفاظت میں مشکلات پیش آ جائیں تو خواتین کو میدان میں آکر اور جان کی بازی لگا کر دین کا تحفظ کرنا پڑتا ھے ان کا مزید کہنا تھا کہ
حضرت فاطمہ س کی سیرت کو اپنانا اس دور میں ان کے ماننے والوں کے لئے سب سے زیادہ ضروری اور اہمیت کا باعث ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6506