27

خواتین اور بچیاں اپنے کردار کو اتنا مضبوط بنائیں کہ امام زمانہ عج کی فوج کے ہر اول دستے میں شامل ہو سکیں،علامہ راجہ ناصرعباس

  • News cod : 6823
  • 01 ژانویه 2021 - 17:05
خواتین اور بچیاں اپنے کردار کو اتنا مضبوط بنائیں کہ امام زمانہ عج کی فوج کے ہر اول دستے میں شامل ہو سکیں،علامہ راجہ ناصرعباس
معاشرے میں خواتین کے کردار اور تربیتی پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے علامہ راجا ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا موجودہ حالات میں جناب زینب سلام اللہ علیھا کی پیروکار خواتین کی ذمہ داریاں پہلے سے کہیں ذیادہ بڑھ گئی ہیں ۔خواتین اور بچیاں اپنے کردار کو اتنا مضبوط بنائیں کہ امام زمانہ عج کی فوج کے ہر اول دستے میں شامل ہو سکیں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ اللہ نے ضلع سکھر کے تنظیمی دورے کے دوران مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر کی جانب سے منعقدہ نشست میں شرکت کی ، نشست میں ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ ذیشان زہرا ، کابینہ اراکین اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔

علامہ راجا ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا موجودہ حالات میں جناب زینب سلام اللہ علیھا کی پیروکار خواتین کی ذمہ داریاں پہلے سے کہیں ذیادہ بڑھ گئی ہیں ۔خواتین اور بچیاں اپنے کردار کو اتنا مضبوط بنائیں کہ امام زمانہ عج کی فوج کے ہر اول دستے میں شامل ہو سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری باشعور اور با کردار خواتین کو معاشرے میں تربیتی حوالے سے کام کرنا ہے تاکہ صالح اور الہی بچوں اور جوانوں پر مشتمل معاشرہ تشکیل پا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہمارے بارہویں امام عج کا ظہور ہوگا تو ان کی صدا پر جو شخصیات پلٹ کہ آئیں گی ان میں ایک شھید سردار مدافعین حرم بھی ہونگے جو امام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اٹھیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6823