12

لکھنؤ میں کتاب ’’زندہ شہید‘‘ کے تیسرے ایڈیشن کی تقریب رونمائی

  • News cod : 6982
  • 02 ژانویه 2021 - 18:45
لکھنؤ میں کتاب ’’زندہ شہید‘‘ کے تیسرے ایڈیشن کی تقریب رونمائی
شہید جنرل قاسم سلیمانی کی حیات و خدمات پر مشتمل کتاب’’زندہ شہید ‘‘ کے تیسرے ایڈیشن کی تقریب رونمائی عمل میں آئی ۔شہیدقاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر چھوٹا امامباڑہ لکھنؤ میں مجلس ایصال ثوا ب سے قبل آفتاب شریعت حجۃ الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی کے ہاتھوں کتاب ’’زندہ شہید‘‘ کی رونمائی کی گئی ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شہید جنرل قاسم سلیمانی کی حیات و خدمات پر مشتمل کتاب’’زندہ شہید ‘‘ کے تیسرے ایڈیشن کی تقریب رونمائی عمل میں آئی ۔شہیدقاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر چھوٹا امامباڑہ لکھنؤ میں مجلس ایصال ثوا ب سے قبل آفتاب شریعت حجۃ الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی کے ہاتھوں کتاب ’’زندہ شہید‘‘ کی رونمائی کی گئی ۔

اس تقریب رونمائی میں آفتاب شریعت مولانا سید کلب جواد کے ہمراہ مولانا سعید الحسن، مولانا نثار احمد زین پوری، مولانا رضا حسین، مولانا اعجاز حیدراور مولانا زوار کے علاوہ دیگر علمائے کرام موجود تھے ۔
رونمائی سے قبل ناظم جلسہ نے کتاب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ اپنے موضوع پر انتہائی جامع کتاب ہے ، کتاب کا عنوان رہبر معظم آیۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای دامت برکاتہ کے ایک خطاب سے ماخوذ ہے ، خود رہبر معظم نے ایک ملاقات میں شہید قاسم سلیمانی کو ’’زندہ شہید ‘‘ کا خطاب دیاتھا ۔

اس تقریب رونمائی میں علمائے کرام کے علاوہ کثیر تعداد میں مومنین کرام موجود تھے ، تقریب رونمائی کے بعد آفتاب شریعت مولانا سید کلب جواد نے مجلس سے خطاب کیا اور شہادت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی حیات و خدمات کو موضوع سخن قرار دیا ۔ یہ مجلس ایصال ثواب مومنین شہر لکھنؤ کی طرف سے منعقد کی گئی تھی ۔

 

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6982