7

مچھ بلوچستان واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات اور حقائق سامنے لائے جائیں،قائد ملت جعفریہ پاکستان

  • News cod : 7014
  • 03 ژانویه 2021 - 13:42
مچھ بلوچستان واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات اور حقائق سامنے لائے جائیں،قائد ملت جعفریہ پاکستان
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی نے مچ بلوچستان میں گیارہ معصوم انسانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مچھ کے علاقہ گیشتری میں لرزہ خیز واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں اور حقائق سامنے لائے جائیں اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی نے مچ بلوچستان میں گیارہ معصوم انسانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مچھ کے علاقہ گیشتری میں لرزہ خیز واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں اور حقائق سامنے لائے جائیں اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعہ کا رونما ہونا افسوس ناک ہے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں، بے خطا قتل کئے جانیوالوں مزدوروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہے کہ مجرموں کو شکنجہ میں جکڑ کر تختہ دار پر لٹکایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے جسمیں ناکامی افسوسناک ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7014