6

ایران طاقتور ہے اور خود فیصلہ کرے گا کہ کب اور کیسے انتقام لینا ہے،سید حسن نصر اللہ

  • News cod : 7053
  • 03 ژانویه 2021 - 22:31
ایران طاقتور ہے اور خود فیصلہ کرے گا کہ کب اور کیسے انتقام لینا ہے،سید حسن نصر اللہ
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے استقامت کے محاذ کے شہیدوں کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر تقریر میں کہا ہے کہ ایران بہت طاقتور ہے اور وہ خود یہ فیصلہ کرے گا کہ ان شہیدوں کے انتقام کب اور کیسے لینا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے اتوار کی رات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سابق کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے دوستوں کی شہادت کی پہلی برسی کی مناسبت سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام، استقامتی تحریکوں، جماعتوں، ملتوں اور خطے کے ملکوں نے شہید سلیمانی اور شہید مہندس سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے اس بات کی طرف کرتے ہوئے کہ ایران نے لبنانی استقامت اور اس ملک کے اقتدار اعلی کی غیر مشروط حمایت کی ہے، کہا کہ ہم اس ملک کو جس نے پیسوں اور ہتھیاروں سے ہماری حمایت کی اور اس راہ میں شہید پیش کیے، اس ملک کے برابر نہیں سمجھ سکتے جس نے ہمارے خلاف سازشیں کیں اور صیہونی دشمن کی حمایت کی۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ایران، انتقام لینے کے لیے اپنے دوستوں کی مدد لے گا، کہا کہ ایران اگر جواب دینا چاہے گا تو وہ فوجی یا سیکورٹی جواب دے گا، ایران کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہے اور وہی فیصلہ کرے گا کہ کس طرح اور کب جواب دے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ایران قوی ہے اور جب فیصلہ کرے گا کہ کس طرح شہید سلیمانی کے قتل کا جواب دے تو وہ خود عمل کرے گا، وہ اپنے دوستوں سے نہیں کہے گا کہ شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا جواب دیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7053