8

شام تک کی مہلت دیتے ہیں ورنہ پورا ملک جام ہوجائے گا، علامہ شہنشاہ نقوی کا عمران خان کو انتباہ

  • News cod : 7297
  • 06 ژانویه 2021 - 16:40
شام تک کی مہلت دیتے ہیں ورنہ پورا ملک جام ہوجائے گا، علامہ شہنشاہ نقوی کا عمران خان کو انتباہ
انہوں نے کہا کہ عمران خان شیعہ ہزارہ مظاہرین کے پاس کوئٹہ آئیں، انکے مطالبات سنیں اور پورے کریں،بصورت دیگر ہم پورے پاکستان کو جام کرکے پارلیمنٹ ہاوس،وزرائے اعلیٰ ہاوسز اور گورنر ہاوسز کا گھیراو کرینگے۔

معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے ایک پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور حکومت کو شام تک کی مہلت دیتے ہیں پورنہ پورا ملک جام ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان شیعہ ہزارہ مظاہرین کے پاس کوئٹہ آئیں، انکے مطالبات سنیں اور پورے کریں،بصورت دیگر ہم پورے پاکستان کو جام کرکے پارلیمنٹ ہاوس،وزرائے اعلیٰ ہاوسز اور گورنر ہاوسز کا گھیراو کرینگے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7297