12

مچھ بلوچستان میں ہونے والا واقعہ ظلم و بربریت ، تاریخ کا بدنما داغ ہے، پیر اعجاز ہاشمی

  • News cod : 7424
  • 07 ژانویه 2021 - 20:28
مچھ بلوچستان میں ہونے والا واقعہ ظلم و بربریت ، تاریخ کا بدنما داغ ہے، پیر اعجاز ہاشمی
جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدراور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مچھ بلوچستان میں ہونے والا واقعہ ظلم و ستم اور بربریت ہے۔ جس انداز سے مظلوم مزدوروں کو شہید کیا گیا ،قابل مذمت اور انسانی تاریخ کا بدنما داغ ہے ۔افسوسناک بات ہے کے داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کے طرز پر مقتولین کو ذبح کیا گیا ہے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدراور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مچھ بلوچستان میں ہونے والا واقعہ ظلم و ستم اور بربریت ہے۔ جس انداز سے مظلوم مزدوروں کو شہید کیا گیا ،قابل مذمت اور انسانی تاریخ کا بدنما داغ ہے ۔افسوسناک بات ہے کے داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کے طرز پر مقتولین کو ذبح کیا گیا ہے ۔وزیرستان اور سوات سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے والی فوج بلوچستان میں داعش کا خاتمہ کیوں نہیں کر سکی جبکہ جہاں جگہ جگہ فوجی اہلکار کھڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اوروزیر اعظم کی نااہلی اور بے حسی ہے کہ وہ مظلوموں کی داد رسی کے لئے نہیں پہنچ سکے مگر افسوس تو پی ڈی ایم کی قیادت پر بھی جو اتنی تاخیر کے بعد کوئٹہ آباد پہنچی ہے۔ مریم نواز ، بلاول بھٹو زرداری ، مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر قائدین نے ان سے اظہار تعزیت کیا ہے یہ بہت اچھا اقدام ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ افسوس ہے کہ انہیں بھی تاخیر کی ہے،پہلے پہنچنا چاہیے تھا ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران بے حس ہو چکے ہیں اور عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔حتیٰ کہ مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے وزیراعظم بھی تیار نہیں ۔ ظاہر ہے کہ وہ شرمندگی سے مقتولین کے ورثا کا سامنا نہیں کر سکتے ۔لگتا ہے کہ ادارے دہشتگردوں کو پکڑنے کی بجائے اپوزیشن کے پیچھے لگے ہوئے ہیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7424