8

ایرانی دینی مدارس کے سربراہ کی جانب سے پاکستان میں کان کنوں کے قتل کی شدید مذمت

  • News cod : 7700
  • 12 ژانویه 2021 - 17:44
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ کی جانب سے پاکستان میں کان کنوں کے قتل کی شدید مذمت
سربراہ حوزہ علمیہ ایران، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے پیغام میں پاکستان میں کان کنوں کے قتل کے دلخراش واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملت پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سربراہ حوزہ علمیہ ایران، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے پیغام میں پاکستان میں کان کنوں کے قتل کے دلخراش واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملت پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ(تکویر/9)

تکفیری دہشت گردوں کی طرف سے پاکستان میں گیارہ محنت کش مزدوروں کا قتل، مسلمانوں اور محبان اہل بیت کیلئے باعث افسوس ہے۔

اس بار بھی تکفیری گروہ نے عالمی استکبار کے اشارہ پر اس قبیح ظلم کو انجام دیا اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں غریب کان کن، محنت کش گیارہ مزدوروں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

بے شک، اس جرم کے مرتکب افراد مختلف مقامات پر ہوئی اپنی شکست کے انتقام میں انجام دیتے ہیں۔ ان کا ہدف اسلامی معاشرہ میں تفرقہ ایجاد کرنا اور عالمی استکبار کے اہداف کے حصول، اسلام دشمن عناصر کی شیطانیت اور عالم اسلام میں مغربی ممالک کی پلید سیاست کو عوامی افکار میں تبدیل کرنا ہے۔

تکفیری دہشت گرد گروہ ایسے جرائم کا ارتکاب کرکے اپنی جہالت، بربریت، پست اخلاقی اور عقل سے دوری کو ظاہر کرتے ہیں۔

بے شک ایسے قبیح جرائم کے ارتکاب سے تمام برادران اسلام، پوری دنیا میں موجود عاشقان پیغمبر اکرم(ص) اور اہل بیت پیغمبر اکرم(ص) کے اندر غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

حوزات علمیہ، اس غمگین حادثہ پر امام زمان(عج) ، رہبر انقلاب اسلامی مدظلہ العالی، مراجع عظام تقلید، تمام مسلمانوں اور شیعیان جہان اور خصوصا شیعیان پاکستان، اور شہداء کے خاندان کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں اور پاکستانی حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ اس جرائم کے مرتکب تکفیری دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ مظلوم مسلمانوں کے خلاف آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔

حوزات علمیہ، ایک بار پھر شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے تعزیت پیش کرتا ہے۔

علیرضا اعرافی
سربراہ حوزہ ہای علمیہ

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7700