3

ایک بار پھر ابوجا میں شیخ زکزکی کی رہائی کے لئے مظاہرہ

  • News cod : 7702
  • 12 ژانویه 2021 - 18:03
ایک بار پھر ابوجا میں شیخ زکزکی کی رہائی کے لئے مظاہرہ
نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی کی غیر قانونی گرفتاری اور انہیں برسوں سے جیل میں رکھے جانے کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

وفاق ٹائمز- اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں معروف تحریک اسلامی کے حامیوں نے سڑکوں پر نکل کر ایک بار پھر اپنے رہنما اور شیخ ابراہیم زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ شیخ ابراہیم زکزکی کی تصاویر اٹھائے مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں بلا قید و شرط فوری طور پر رہا کرے۔

خیال رہے کہ آزادی پر مبنی نائیجیریا کی عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے باوجود گزشتہ پانچ برسوں سے شیخ ابراہیم زکزکی اور انکی اہلیہ، غیر قانونی طور پر جیل میں قید ہیں اور انکی جسمانی حالت بڑی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

۱۳ دسمبر دوہزار پندرہ میں نائیجیریا کی فوج نے انکے دینی مرکز پر حملہ کر کے سیکڑوں افراد کو شہید و زخمی کر دیا تھا اور جبکہ خودشیخ زکزکی کو انکی اہلیہ کے ہمراہ زخمی حالت میں اٹھا کر جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ نائیجیریا فوج کی اس وحشیانہ بربریت میں شیخ زکزکی کے تین جوان بیٹے بھی شہید ہو گئے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7702