10

جمعیت علماء ہند کی کوششوں سے دہلی فساد سے متعلق ڈیرھ سو سے زائد مقدمات میں ضمانت

  • News cod : 7737
  • 13 ژانویه 2021 - 13:34
جمعیت علماء ہند کی کوششوں سے دہلی فساد سے متعلق ڈیرھ سو سے زائد مقدمات میں ضمانت
مشرقی دہلی فساد کے الزام میں دس ماہ سے قیدِ ناحق کے شکارافراد کی ضمانت کا سلسلہ جاری ہے ۔ کل گزشتہ مصطفی باد کے شاہ رخ (ایف آئی آرنمبر 113/2020گوکل پوری تھانہ ) اسی طرح محمد طاہر ( ایف آئی آر نمبر 138/2020گوکل پوری تھانہ)کو کرکر ڈوما کورٹ میں جسٹس ونود یادو نے ضمانت پر رہاہونے کا حکم دیا ۔عدالت نے صاف لفظوں میں کہا کہ ان کے خلاف بادی النظر میں کوئی بھی ثبوت نہیں ہے

وفاق ٹائمز- شمال مشرقی دہلی فساد کے الزام میں دس ماہ سے قیدِ ناحق کے شکارافراد کی ضمانت کا سلسلہ جاری ہے ۔ کل گزشتہ مصطفی باد کے شاہ رخ (ایف آئی آرنمبر 113/2020گوکل پوری تھانہ ) اسی طرح محمد طاہر ( ایف آئی آر نمبر 138/2020گوکل پوری تھانہ)کو کرکر ڈوما کورٹ میں جسٹس ونود یادو نے ضمانت پر رہاہونے کا حکم دیا ۔عدالت نے صاف لفظوں میں کہا کہ ان کے خلاف بادی النظر میں کوئی بھی ثبوت نہیں ہے اور نہ ہی یہ کسی بھی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہے ہیں ۔ واضح ہو کہ دہلی کورٹ نے اسی ہفتے متعد د بے قصور لوگوں کو ضمانت پر رہانے کرنے کاحکم دیا ہے جس میں خالد مصطفی ، اشرف علی ، محمد سلمان سمیت بڑی تعداد میں بے قصور لوگ ہیں ۔یہ سارے افراد جمعیۃ علماء ہند کی قا نونی چارہ جوئی کی وجہ سے ضمانت پر رہا ہوئے ہیں ۔دریں اثناء جمعیۃ علماء ہند کے مقررکردہ وکلاء ایڈوکیٹ محمد نوراللہ ، ایڈوکیٹ شمیم اختراور ایڈوکیٹ سلیم ملک کی پیروی سے مختلف عدالتوں سے تاحال 161مقدمات میں ضمانت ملی ہے،ایڈوکیٹ نیاز فاروقی نے بتایا کہ ہمارے پاس جتنے بھی مقدمات ہیں ان میں زیاد ہ تر افراد نہ صرف بے قصور ہیں بلکہ انتہائی غریب اور حالات کے مارے ہیں۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7737