10

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کا بغداد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت

  • News cod : 8717
  • 21 ژانویه 2021 - 22:22
آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کا بغداد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت
نجف اشرف میں حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں بغداد میں ہونے والے دو بم دھماکوں کی مذمت اور سیکیورٹی اداروں کو عوام کی تحفظ کےلیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی درخواست کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف میں حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں بغداد میں ہونے والے دو بم دھماکوں کی مذمت اور سیکیورٹی اداروں کو عوام کی تحفظ کےلیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی درخواست کی ہے۔

بیان کا متن:

بسمہ اللہ الرحمن الرحیم

(انا للہ و انا الیہ راجعون )

ایک بار پھر بغداد میں درندہ صفت دہشت گردوں نے بم دھماکہ کرکے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردی کا یہ واقعہ بہت دردناک ہے۔

ہم اس واقعہ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالٰی سے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔
ہم متعلقہ سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مظلوم قوم کی حفاظت اور ملک میں قیام امن کےلیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کریں کرکے عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

7 جمادی الثانی 1442 ھ

دفتر آیت اللہ سیستانی کا – نجف اشرف

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8717