وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام شیخ فدا حسن عبادی نائب امام جمعہ سکردو نے جامع مسجد سکردو میں جمعہ کے خطبے میں تقوی الہی سے قریب اور برائیوں سے دوری اختیار کرنے کی تاکید کی۔
انہوں نے اج کے اس جدید دور میں جدید ٹیکنالوجی سے درست استفادہ کرنے کی تاکید کی تاکہ خدا اور ائمہ کی خوشنودی خاصل ہو سکے۔
نائب امام جمعہ سکردو نے بغداد میں ہونے والے دھماکے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نے کہا کہ آل سعود اور اسرائیل انسانیت کے بدترین دشمن ہیں ،عراق افغانستان امریکی افواج کی موجودگی خطہ میں امن کا خطرہ ہے، ایسے سانحات کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے ۔ایسے سانحات کے روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کردرار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ناقص گندم سپلائی ہو رہی ہے حکام بالا فورا نوٹس لے اور اس عمل کو روکا جائے اور عارضی ملازمین کو فوری مستقل کرکے جی بی کے توحوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ حکومت کی جانب سے انتخابات سے پہلے کیے گئے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے جلد از جلد آئنی حقوق دیے جائیں۔












