10

شیخ زکزاکی کے خلاف کیس کی سماعت مارچ تک ملتوی/ حامیوں پر سکیورٹی فورس کا حملہ+ تصاویر

  • News cod : 9192
  • 28 ژانویه 2021 - 16:58
شیخ زکزاکی کے خلاف کیس کی سماعت مارچ تک ملتوی/ حامیوں پر سکیورٹی فورس کا حملہ+ تصاویر
ابوجا ٹائمز ویب سائٹ کے مطابق ۲۵ جنوری کو سکیورٹی فورسز نے شیخ زکزکی کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے تحریک اسلامی کے اراکین پر حملے کیا جس میں ایک شخص شہیدجبکہ چھے کو گرفتار کر لیا گیا۔

وفاق ٹائمز-نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کے کیس کی سماعت ملتوی کئے جانے پر ان کے حامیوں اور طرفداروں نے نائیجیریا کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

اسلامی تحریک کے رہنما کے خلاف کیس کی سماعت کو مارچ تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ اس سے قبل بھی اس کیس کی سماعت کو پچیس اور چھبیس جنوری تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

ابوجا ٹائمز ویب سائٹ کے مطابق ۲۵ جنوری کو سکیورٹی فورسز نے شیخ زکزکی کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے تحریک اسلامی کے اراکین پر حملے کیا جس میں ایک شخص شہیدجبکہ چھے کو گرفتار کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ سن دو ہزار پندرہ میں شمالی نائیجیریا کے صوبے کدونا میں اس ملک کی فوج اور سیکورٹی فورس نے علامہ زکزکی کے دینی مرکز پر وحشیانہ حملہ کر کے وہاں موجود سیکڑوں افراد کو شہید کر دیا تھا جبکہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اٹھا کر لے گئے تھے اور تب سے آج تک وہ بدستور فوجی جیل میں قید ہیں۔ نائیجیریا کی فوج کے اس بہیمانہ حملے میں علامہ زکزکی اور انکی اہلیہ بری طرح زخمی جبکہ انکے تین جوان بیٹے شہید ہو گئے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9192