18

اسلام ہر انسان کے تحفظ کا ضامن ہے، حجۃ الاسلام وحیدی

  • News cod : 9293
  • 29 ژانویه 2021 - 19:02
اسلام ہر انسان کے تحفظ کا ضامن ہے، حجۃ الاسلام وحیدی
حجت السلام اشفاق وحیدی نے نے اسلامی مرکز العصر سوسائتی آف آسٹریلیا میں خطبہ نماز جمعہ میں کہا کہ سعودی حکمرانوں اورٹرمپ کا ایک ہی ایجنڈا تھا جسے جمہوری اسلامی نے بے نقاب کیا  اسلام کو بدنام کرنے کے لیے طاغوتی طاقتیں اکٹھی نظر آتی ہیں جس دین میں قتل و غارت کو روکنے کی ترغیب ملتی ہے وہ اسلام ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ملبرون میں مقیم پاکستانی مبلغ حجت السلام اشفاق وحیدی نے نے اسلامی مرکز العصر سوسائتی آف آسٹریلیا میں خطبہ نماز جمعہ میں کہا کہ سعودی حکمرانوں اورٹرمپ کا ایک ہی ایجنڈا تھا جسے جمہوری اسلامی نے بے نقاب کیا  اسلام کو بدنام کرنے کے لیے طاغوتی طاقتیں اکٹھی نظر آتی ہیں جس دین میں قتل و غارت کو روکنے کی ترغیب ملتی ہے وہ اسلام ہے۔

حجت السلام اشفاق وحیدی نے کہا کہ اسلام ہر انسان کے تحفظ کا ضامن ہے جو عناصر دنیا میں افراتفری پھیلا رہے ہیں انہیں اسلامی نمائندگی کا کوئی حق نہیں ہے بلکہ وہ مصنوعی اسلام کے ٹھہکدار بنے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے ھمیشہ اسلام کو نقصان ہوا ہے ہر مکتب معاشرے میں امن امان اور عوام کی خوشحالی ایک دوسرے کو برداشت اور تحمل کا درس دیتا ہے.

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ اگر جمہوری اسلامی ایران استعماری اور طاغوت کے ایجنڈے میں رکاوٹ نہ ہوتا تو  دنیا یرغمال بن جاتی ہیں.

انہوں نےکہاکہ دنیا کو یہ پیغام دینا چائیے کہ محروموں اور غریب طبقے کے حقوق مکتب اہل بیت ع کے ساتھ وابسطہ رہ کر ہی مل سکتے ہیں امام خمینی (رح) نے عالم اسلام کے لیے رہتی دنیا تک پیغام دیا کہ شیعہ و سنی اسلام کے دو بازو ہیں آج اگر عالم اسلام اس پیغام کو سمجھ لے تو مسلمانوں میں اختلافات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے آر میں بی بی ام البنین س کی شھادت پر بی بی کی اسلام کے لیے جہدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا بی بی نے اپنے  عباسؑ جیسا بہادر بیٹا امام حسین ع پر قربان کر کے قیامت تک رہتی دنیا کو پیغام دیا کہ دین محمدی ص کی حفاظت کے لیے  ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں آج بھی دور حاضر کی کربلا کے لیے خواتین کے ایسے جزبے کی ضرورت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9293