6

المصطفی فاونڈیشن طلاب برسیل کی جانب یوم تاسیس اور جشن حضرت زهرا (س) منعقد

  • News cod : 9576
  • 05 فوریه 2021 - 14:46
المصطفی فاونڈیشن طلاب برسیل کی جانب یوم تاسیس اور جشن حضرت زهرا (س) منعقد
شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر المصطفی فاونڈیشن طلاب برسیل کے یوم تاسیس کی مناسبت سے مدرسہ معصومین شعبہ قم میں ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں سادات کرام سمیت حوزہ علمیہ کی بہت سی علمی شخصیات نے شرکت کی.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر المصطفی فاونڈیشن طلاب برسیل کے یوم تاسیس کی مناسبت سے مدرسہ معصومین شعبہ قم میں ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں سادات کرام سمیت حوزہ علمیہ کی بہت سی علمی شخصیات نے شرکت کی جس میں جامعہ روحانیت گلگت کے صدر جناب سید حیدر عباس موسوی جامعہ روحانیت استور کے صدر جناب حجت الاسلام سید جعفر شاہ اور جی بی فورم کے صدر محترم جناب حجت الاسلام شیخ شبیر حسین صابری، بطور مہمانان خصوصی شریک تھے، جشن کا باقاعدہ آغاز عالمی شہرت یافتہ قاری جناب حجت الاسلام سید علم الہدی رضوی نے تلاوت کلام اللہ المجید سے کی، اس کے بعد منقبت کا سلسلہ شروع ہوا، اس محفل کے منقبت خواں حضرات کی فہرست میں جناب برادر ناصرحسین صاحب اور مشہور نوحہ خوان جناب مرتضی نگری نے اپنی سنہری آواز میں منقبت پیش کیا، اس محفل کے خطیب جناب حجت السلام سید بشیر حسین الحسینی تھے جس نے شہزادی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے ملنے والے بہت سے دروس کے گوشوں کی جانب اشارہ کیا اور شہزادی کی سیرت سے درس لیتے ہوئے قرآن کریم کی تعلیمات پر کام کرنے پر زور دیا، جشن کے آخر میں صدر محترم جناب حجت الاسلام و المسلمین شیخ نثار حسین عاملی نے حاضرین کے سامنے المصطفی فاونڈیشن طلاب برسیل کی تاسیس سے لیکر اب تک ہونے فعالیتوں اور اکٹیویٹیز کے حوالے سے اجمالی رپورٹ پیش کی۔ محفل کا اختتام، جی بی فورم کے صدر محترم جناب حجت الاسلام والمسلمین شیخ شبیر حسین صابری کی جانب سے دعائے خیر پر ہوا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9576

ٹیگز