21

یوم مادر کی مناسبت سے جامعہ زینبیہ راجن پور میں محفل میلاد منعقد

  • News cod : 9599
  • 05 فوریه 2021 - 0:53
یوم مادر کی مناسبت سے جامعہ زینبیہ راجن پور میں محفل میلاد منعقد
محفل کے آخر میں جامعہ کے سرپرست اعلی علامہ محمد علی فاضل مدظلہ العالی کے دست مبارک سے وفاق المدارس الشیعہ کے امتحانات میں کامیاب 26 طالبات میں اسناد اور دیگر کئی طالبات میں سرٹیفیکیٹس اور تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،میلاد با برکت سیدہ دو عالم حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا اور یوم مادر کی مناسبت سے جامعہ زینبیہ راجن پور میں محفل میلاد اور جشن کا اہتمام کیا گیا۔

میلاد حضرت زہرا (س) میں جامعہ زینبیہ (س) کی خواہران نے نعت و منقبت اور قصائد پڑھے اور تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں میلاد کی مناسبت سے خاکے اور ٹیبلو پیش کئے گئے اور آخر میں جامعہ کے سرپرست اعلی علامہ محمد علی فاضل نے وفاق المدارس الشیعہ کے امتحانات میں کامیاب 26 طالبات میں اسناد اور دیگر کئی طالبات میں سرٹیفیکیٹس اور تعریفی اسناد تقسیم کیے اور پوزیشن لینے والی طالبات میں انعامات اور کتب بھی تقسیم کئے گئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9599