8

فوج پر تنقید برداشت نہیں کریں گے، آرمی چیف

  • News cod : 19258
  • 02 جولای 2021 - 21:00
فوج پر تنقید برداشت نہیں کریں گے، آرمی چیف
بریفنگ کے دوران عسکری حکام نے سیاسی قیادت کوبتایا کہ افغانستان میں خانہ جنگی کے خدشات ہیں تاہم پاکستان، چین، روس، ایران چاہتے ہیں افغانستان میں خانہ جنگی یا جغرافیائی تقسیم نہ ہو، طالبان سے ہماری کوئی لڑائی نہیں اور نہ ہی ان پر ہمارا کوئی دباؤ ہے جب کہ سی پیک میں ہم چین کے ساتھ ہیں، اس لئے امریکی ناراض ہیں۔

وفاق ٹائمز|پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں بریفنگ کے بعد سوالوں کے جوابات آرمی چیف نے خود دیے، پہلا سوال مشاہدحسین، دوسرا شہبازشریف، تیسرا بلاول بھٹو اور چوتھا شاہ محمود قریشی نے کیا جب کہ سیاسی و عسکری قیادت میں زیادہ گپ شپ کھانے کی میز پر ہوئی، بریفنگ کا مقصدملک کی سکیورٹی پالیسی کی سیاسی اونر شپ لینا تھا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ماحول اچھا تھا اور کسی معاملے پر بھی تلخی نہیں ہوئی جب کہ اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ میں برف پگھلی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے اسپیکر دفتر کو باقاعدہ کہا گیا تھا کہ وزیراعظم اجلاس میں نہ آئیں۔

افغانستان میں خانہ جنگی کے خدشات ہیں

بریفنگ کے دوران عسکری حکام نے سیاسی قیادت کوبتایا کہ افغانستان میں خانہ جنگی کے خدشات ہیں تاہم پاکستان، چین، روس، ایران چاہتے ہیں افغانستان میں خانہ جنگی یا جغرافیائی تقسیم نہ ہو، طالبان سے ہماری کوئی لڑائی نہیں اور نہ ہی ان پر ہمارا کوئی دباؤ ہے جب کہ سی پیک میں ہم چین کے ساتھ ہیں، اس لئے امریکی ناراض ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج پر تنقید برداشت نہیں کریں گے، مجھ پر تنقید تو نواز شریف اور ایاز صادق نے بھی کی تاہم ہم نے برداشت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19258