7

شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں محفل کا انعقاد

  • News cod : 19822
  • 23 جولای 2021 - 18:58
شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں محفل کا انعقاد
دفتر نمایندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم کی طرف سے شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا دارالتلاوہ میں محفل منعقد ھوئی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دفتر نمایندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم کی طرف سے شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا دارالتلاوہ میں محفل منعقد ھوئی۔ اس عظیم محفل کا آغاز ننھے مجاھد قاری قرآن برادر علی جان نے تلاوت قرآن پاک اور دعائے توسل سے کیا۔ اس کے بعد جناب حجت‌الاسلام شیخ محمد علی انصاری نے سید شہدائے کربلا کی شان میں شعر کا نذرانہ عقیدت پیش کیا اس کے بعد جناب حجت‌الاسلام والمسلمین آقائے شیخ فدا حسین یزدانی صاحب نے خطاب کیا۔خطیب محترم نے بھترین انداز میں شھدا کے مختلف پہلو پر بطور جامع وکامل روشنی ڈالی۔

مسؤل شعبہ زائرین سید ناصر عباس نقوی انقلابی صاحب نے تمام شہدائے ملت جعفریہ کو اپنے مخصوص انداز اور ایمانی جذبات کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے کچھ شہدائے ملت جعفریہ کا نام لیکر شھدا کی قدر دانی اور شھدا کی عظمت کو یاد کرتے ہوئے بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا
آخر میں یہ پروگرام دعائے خیر اور زیارت سے اپنے اختتام کو پہنچا اور نیاز بھی تقسیم کی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19822