31

لاہور، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی مفتی جعفر حسینؒ کے مرقد پر فاتحہ خوانی

  • News cod : 21631
  • 30 آگوست 2021 - 19:07
لاہور، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی مفتی جعفر حسینؒ کے مرقد پر فاتحہ خوانی
مفتی جعفر حسین ایک حقیقت پسند رہنما تھے اور انہوں نے اعتدال پسندی، اتحاد و یکجہتی اور صاف ستھری سیاست کے گہرے نقوش چھوڑے، جو ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

وفاق ٹائمز ، شیعہ علماء کونسل لاہور کے وفد نے قائد ملت جعفریہ علامہ مفتی جعفر حسین مرحوم کی برسی کے موقع پر ان کی قبر پر گل پاشی و فاتحہ خوانی کی۔ وفد کی سربراہی ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل لاہور قاسم علی قاسمی نے کی۔ وفد میں ضلعی جنرل سیکرٹری سید جعفر علی شاہ، سینیئر رہنما آصف علی زیدی، چوہدری صغیر عباس ورک اور سید مزمل شاہ شامل تھے۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل لاہور قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ مفتی جعفر حسین ایک حقیقت پسند رہنما تھے اور انہوں نے اعتدال پسندی، اتحاد و یکجہتی اور صاف ستھری سیاست کے گہرے نقوش چھوڑے، جو ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ وہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے کے خواہشمند تھے اور اس بات پر متفکر تھے کہ اگر آئین و قانون کو بالادستی حاصل نہ ہوسکی تو ملک شرپسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں میں آکر تباہی کی طرف چلا جائے گا۔

ان کی دوراندیشی اور وسیع سوچ آج کے حالات واضح کرتی ہے، ان حقیقتوں پر غور کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دور آمریت میں پیرانہ سالی کے باوجود اپنے جائز اور دستوری حقوق کی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانا۔ علامہ مفتی جعفر حسین کا خاصا تھا کہ انہوں نے سب پر واضح کیا کہ جبر و ظلم کے ذریعے کسی کے جائز حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالا جاسکتا۔ وفد نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ علامہ مفتی جعفر حسین کی مثبت، تعمیری اور حب الوطنی پر مبنی جدوجہد کو آگے بڑھاتے ہوئے ملکی سلامتی اور قومی وحدت کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21631