وفاق ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نو منتخب مرکزی صدر زاہد مہدی نے مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ان کے ہمراہ آئی ایس او کے دیگر رہنما اور امامیہ اسکاوٹس بھی تھے۔
اس موقع پر مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان زاہد مہدی نے شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ نوجوان علامہ اقبال کے درس حریت کی ترویج اور فروغ کےلیے مصروفِ عمل ہیں۔
علامہ اقبال کی شاعری میں اسلام سے محبت، فکری انقلاب اور امید ہے۔ رہبر معظم ولی فقیہ بھی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای بھی علامہ اقبال کی انقلابی شاعری کو کافی سراہتے ہیں عصر حاضر میں ضرورت ہے کہ ہم فکر اقبال کو فروغ دے کر ملک سے فکری انحراف کا خاتمہ کریں ۔ علامہ اقبال قرآن کے شیدائی اور محب اہل بیت تھے ۔












