22

سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ قابل مذمت، نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 40157
  • 19 نوامبر 2022 - 11:39
سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ قابل مذمت، نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
دہشت گردی کے واقعات میں فوج، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ عوام نے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں۔ملک و قوم کی حفاظت کے لئے متعین سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ قابل مذمت ہے۔ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ،سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سیدمرید حسین نقوی نے لکی مروت اور باجوڑ میں ہونے والے دہشت گردی کے دو الگ الگ واقعات میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا ءکی مغفرت کی دعا کی ہے۔تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا پاکستان کو دہشت گردی کا پھر سے سامنے ہے۔ دہشت گردی کے واقعات میں فوج، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ عوام نے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں۔ملک و قوم کی حفاظت کے لئے متعین سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ قابل مذمت ہے۔ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دو دہائیوں سے بیرونی طاقتوں کی وجہ سے مسلح دہشت گردی کا شکار چلا آ رہا ہے جس کی بھاری قیمت پاکستانی قوم ادا کر چکی ہے۔کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیموں کو نکیل ڈالے بغیر،پاکستان میں امن ممکن نہیں۔افسوس 2016 ءمیں آرمی پبلک سکول میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد تشکیل پانے والے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکا۔ دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں اور شریف شہریوں کو فورتھ شیڈول کے نام پر پابندیوں میں جکڑ دیا جاتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40157