وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی واعظ نے کل رات حرم حضرت معصومہ (س)قم میں شہید حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے روز شہادت اور دھہ فضیلت کے آغاز اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مختصر زندگی اور ان پر آئے مصائب کی طرف ا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ زہرا مرضیہ سلام اللہ علیہا نے اپنی مختصر زندگی میں تمام انبیاء الٰہی کے کمالات اور عظمتیں حاصل کیں اور اس قلیل مدت اور مختصر سی زندگی میں اس کا مظہر بھی بنیں اور سیدہ نساء العالمین کے نام سے متعارف ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ فاطمہ زہرا سلام ابتدائے تخلیق سے لے کر آخر تک دنیا کی تمام خواتین کی سردار ہیں اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا جب نماز اور عبادت کے لیے کھڑی ہوتی ہیں تو اللہ تعالیٰ کو ان کے وجود پر پوری عظمت کے ساتھ فخر ہوتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم ان کے ہاتھ چومتے ہیں اور فرماتے ہیں؛ فاطمةُ مُهجَةُ قَلبی و ابناها ثَمَرَةُ فُؤادی و بَعلُها نورُ بَصَری و الأئِمّةُ مِن وُلدِها أُمَناءُ رَبّی و حَبلٌ مَمدودٌ بَینَه و بَینَ الخَلقِ مَن تمسَّک بِهم نَجا و مَن تَخَلَّفَ عنهم هَوَی» اور حضرت علی علیہ السلام نے آپ بابرکت زندگی کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایاکہ حضرت زہراؑ نےاپنی مختصر زندگی کے باوجود خدا کی نشانیوں کی دلیل اور تمام مخلوقات کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قرآن کی نگاہ میں اہم ترین چیز یہ ہے کہ ہم نے اپنے اس زندگی سے کیا حاصل کیا آیات الٰہی کی نظر میں زندگی ایک سرمایہ ہے اور ہم نے اس سرمایہ کو کیسے استعمال کیا ہے اور اس سے کیا فائدہ حاصل کیا ہے اورکتنا ہم نے رضایت الہی کو حاصل کر نے میں اپنی زندگی صرف کیا ہے۔
مختصر زندگی کے باوجود حضرت زہراؑ خدا کی نشانیوں کی دلیل اور ان کی زندگی بہترین نمونہ عمل ہے، خطیب حرم حضرت معصومہ ؑ
انہوں نے کہا کہ قرآن کی نگاہ میں اہم ترین چیز یہ ہے کہ ہم نے اپنے اس زندگی سے کیا حاصل کیا آیات الٰہی کی نظر میں زندگی ایک سرمایہ ہے اور ہم نے اس سرمایہ کو کیسے استعمال کیا ہے اور اس سے کیا فائدہ حاصل کیا ہے اورکتنا ہم نے رضایت الہی کو حاصل کر نے میں اپنی زندگی صرف کیا ہے۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42207












