7

اسرائیل اور عالمی سامراجی طاقتیں شہید فخری زادہ کے قتل میں ملوث ہیں، ایرانی صدر

  • News cod : 4444
  • 28 نوامبر 2020 - 12:44
اسرائیل اور عالمی سامراجی طاقتیں شہید فخری زادہ کے قتل میں ملوث ہیں، ایرانی صدر
حوزہ ٹائمز|ایران کے صدر نے ایران کے ایٹمی سائنسداں کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دشمنوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ شہید فخری زادہ کی شہادت اسلامی ایران کے سائنسدانوں کی سائنسی ترقی و پیشرفت کی راہ میں رکاوٹ کا باعث نہیں بنے گی ۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نےایران کے سینئرایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کی شہادت کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ ایک بار پھرعالمی سامراج کے ناپاک ہاتھوں اورغاصب صہیونی حکومت نے ایک محنتی سائنسدان کو قتل کر کے ایرانی قوم کوغمزدہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور عالمی سامراجی طاقتیں شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث ہیں۔۔

حسن روحانی نے کہا کہ بلاشبہ دہشت گردی کا یہ خوفناک واقعہ ایرانی قوم کی سائنسی کامیابیوں اور صلاحیتوں کے سامنے دشمنوں کی بے بسی اور خطے اور دنیا کے دیگر سیاسی میدانوں میں ان کی مسلسل شکستوں کی علامت ہے۔

ایران کے صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ نے عوام کے ذہنوں میں ان کی بدنیتی اور نفرت کی گہرائی کو ان کےدیگر غیر انسانی اقدامات کی طرح ایک بار پھر زندہ کردیا۔

واضح رہے کہ جمعے کو دو پہر 2 بج کر 40 منٹ پر ایران کے سینئرایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کو دارالحکومت تہران کے نزدیک آبسرد نواحی علاقے کے ایک چوراہے پر خودکش حملے میں شہید کر دیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4444