22

شہید مرتضیٰ مطہری (رح) کی زندگی جہاد تبیین کا عملی نمونہ تھی، حجت الاسلام عرفانی

  • News cod : 46929
  • 04 می 2023 - 19:26
شہید مرتضیٰ مطہری (رح) کی زندگی جہاد تبیین کا عملی نمونہ تھی، حجت الاسلام عرفانی
انہوں نے مزید کہا کہ شہید علامہ مطهری، اپنے زمانے کے بہترین عالم، وظیفہ شناس و معاشرے کی ضرورتوں کو سمجھتے تھے ان کی عظیم شخصیت عوام بالخصوص نوجوان نسل سے ارتباط برقرار کرنے نیز ان کے اعتقادات پر بہت زیادہ تأثیر گزار تھی۔ آپ کی زندگی جہاد تبیین کا عملی نمونہ تھی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ صوبۂ قزوین ایران کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین اصغر عرفانی نے حوزہ ہائے علمیه قزوین کے اساتذہ کرام کی تعظیم و تکریم کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم معلم اس قدر عظمت کا حامل ہے کہ تمام بشریت و انسانیت کو اس دن کی نسبت خاص اہتمام کرنے کی ضرورت ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین عرفانی نے کہا کہ معلم کے عظیم مقام کی عظمت کو بیان کرنے کیلئے یہ کافی ہے کہ دنیا کا پہلا استاد خود خداوندعالم ہے اور اس کے بعد رسول ختمی مرتبت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس مرتبہ پر فائز ہیں اس کے بعد آئمہ اہلبیت علیہم السلام اور دور حاضر میں اساتذہ کرام اس مقام کے حامل ہیں۔
حوزه علمیہ صوبۂ قزوین کے سربراہ نے کہا کہ رسول اللہ(ص) فرماتے ہیں: خود خداوندعالم، اس کے فرشتے حتی زمین پر چلتے کیڑے اور سمندر کی تہہ میں موجود مچھلیاں بھی استاد پر درود و سلام بھیجتی ہیں، کہ یہ حدیث استاد کی تلاش و کوشش کے عوض ملنے والے درجہ کی جانب اشارہ کر رہی ہے کہ جس سے صرف خود خداوند متعال آگاہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید علامہ مطهری، اپنے زمانے کے بہترین عالم، وظیفہ شناس و معاشرے کی ضرورتوں کو سمجھتے تھے ان کی عظیم شخصیت عوام بالخصوص نوجوان نسل سے ارتباط برقرار کرنے نیز ان کے اعتقادات پر بہت زیادہ تأثیر گزار تھی۔ آپ کی زندگی جہاد تبیین کا عملی نمونہ تھی۔
حوزه علمیہ صوبۂ قزوین کی کونسل کے سیکرٹری نے شہید مطہری رحمۃ اللّٰہ علیہ کو بہترین نمونۂ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انقلابِ اسلامی کی کامیابی کے اتنے سال گزرنے کے بعد آج اگر کسی کو کامیاب تعلیم، تحصیل، تدریس اور عالم دہر کے عنوان سے انسان معاشرے میں پہچنوانا ہو تو آج کی جوان نسل کیلئے استاد مطہری رحمۃ اللّٰہ علیہ بہترین نمونۂ عمل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج جو چیز حوزه علمیہ کی کامیابی کی وجہ بنی ہے اور جس نے حوزہ کی کمیت اور کیفیت کو دوام بخشا ہے، وہ علمی مدارس کے سربراہان اور اساتذہ کرام کا ہم آہنگ اور ہمفکر ہونا ہے۔ وحدت اور ہمدلی معاشرہ کی بہترین انداز میں ترقی کا سبب بنتی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46929